پھالیہ: فرقہ وارانہ تشدد میں دو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے شہر پھالیہ میں دو متحارب فرقہ وارانہ گروہوں کے مابین تصادم میں دو افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق شیعہ جبکہ دوسرے کا سنی مسلک سے بتایا جاتا ہے۔ متحارب فرقہ وارانہ گروہوں کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب سنی مسلمانوں نے شیعوں کی طرف سے نکالے جانے والے یوم عاشور کے جلوس پر یہ کہہ کر اعتراض کیا کہ جلوس حکومت کی طرف سے اجازت کے بغیر نکالا جا رہا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ چالیس دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||