کوئٹہ: جلوس پر فائرنگ، چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں عاشورۂ محرم کے دن شیعہ مسلمانوں پر فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تقریبا پچیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نامہ نگار عزیز اللہ خان نے امن کمیٹی کے ایک رکن کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ جلوس پر فائرنگ کے واقعہ کے علاوہ شہر کے وسط میں دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ ہمارے نامہ نگار عزیزاللہ خان نےیونا لہری، جو کوئٹہ امن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں، کے حوالے سے بتایا کہ آرمی اور فرنٹیئر کور شہر کو شہر کی صورتِ حال پر قابو پانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ شہر میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق جلوس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دو دھماکے بھی سنائی دیئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||