BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 April, 2004, 03:10 GMT 08:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حقیقی کے آفاق احمد گرفتار
۔
۔
مہاجر قومی موؤمنٹ حقیقی گروپ کے سربراہ آفاق احمد کو ہفتے کی صبح گلشن اقبال کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار ادریس بختیار نے اطلاع دی ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری کے لیے رینجرز نے پولیس کی مدد سے گلشن اقبال کے علاقے میں ایک گھر پر ہفتے کوالصبح چھاپہ مارا ۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ساتھ دو اور افراد کو بھی حراست میں لیاگیا ہے تاہم ان دونوں افراد کے نام معلوم نہیں ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ آفاق احمد گزشتہ سولہ ماہ سے روپوش تھے۔ مہاجر قومی موؤمنٹ کے رہنما عامر خان کو چھ ماہ پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

آفاق احمد پر کفیل احمد نامی ایک ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ادریس بختیار نے بتایا کہ مہاجر قومی موؤمنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی یونس احمد کو بھی کفیل احمد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حقیقی گروپ کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں اور ان کارروائیوں سے بچنے کے لیے آفاق احمد روپوش ہوگئے تھے۔

آفاق احمد لانڈھی میں رہتے تھے لیکن گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ شہر کے مختلف حصوں میں چھپتے پھر رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد