BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 November, 2007, 10:31 GMT 15:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو نئے ججوں نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ
پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والوں کی تعداد اب گیارہ ہو گئی ہے
سپریم کورٹ کے دو نئے ججوں نے منگل کی صبح عبوری آئینی حکمنامے کے تحت حلف اٹھا لیا ہے جس سے عدالت عظمی کے ججوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔

عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف لینے والوں میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ محمد اختر شبیر اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ ضیاء پرویز شامل ہیں۔

ان سے حلف چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے سپریم کورٹ میں منعقد ایک تقریب میں لیا۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم بھی موجود تھے۔

اس نئی پیش رفت کے بعد سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔

توقع ہے کہ نئے ججوں کے آنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کے صدارتی کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف آئینی درخواستوں کی سماعت ہوسکے گی۔ ان درخواستوں کی سماعت گیارہ رکنی بنچ ہی کر رہا تھا۔

ادھر سرکاری ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آج توقع ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ انہیں حکومت نے عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف نہ اٹھانے کے بعد دس نومبر کو پاکستان پریس کونسل کا چئرمین مقرر کیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق انہیں اس عہدے پر تین برسوں کے لیے تعینات کیا گیا ہے اور اس دوران سپریم کورٹ کے جج کے برابر کی تنخواہ اور دیگر مراعات کے مستحق ہوں گے۔

لوگوں نے معزول جسٹس جاوید اقبال کو گزشتہ دنوں کوئٹہ میں بغیر کسی پروٹوکول کے گھومتے دیکھا ہے۔ تاہم وہ ابھی تک میڈیا سے اپنے آپ کو دور رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ادھر لاہور ہائی کورٹ کے دو نئے ججوں نے بھی آج پی سی او کے تحت حلف اٹھا لیا ہے۔ نئے جج جسٹس میاں نجم الزماں اور جسٹس مولوی انوارلحق ہیں۔ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے وقت ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد اکتیس تھی۔ دو مزید ججوں کے حلف اٹھانے سے پی سی او والے ججوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔

 رانا بھگوان داس’آج بھی جج ہوں‘
’پیر کوعدالت جاؤں گا، پی سی آو غیر آئینی ہے‘
جسٹس شاہ جہان خان یوسفزئی حکومت کی’ آفرز‘
پی سی او کے تحت حلف اٹھانے پر کئی پیشکشیں
افتخار چودھری’میں آج بھی جج ہوں‘
جسٹس افتخار: بی بی سی سے خصوصی انٹرویو
بی بی سی اردو: خصوصی پروگرامخصوصی نشریات
ایک گھنٹے کا’جہاں نما‘ اور خصوصی پروگرام
اسی بارے میں
’میں آج بھی جج ہوں۔۔۔۔‘
08 November, 2007 | پاکستان
معزول جج کو حکومت کے’ آفرز‘
07 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد