صدر مشرف سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر پرویز مشرف سے بات چیت کا سلسلہ بند کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نو جنوری سے پہلے کے شیڈول کو تسلیم کرتی ہیں لیکن اس سے پہلے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے یہ بات مزارِ اقبال پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔وہ سانحہء کراچی میں ہلاک ہونے والے پارٹی کے ایک کارکن کے گھر تعزیت کے لیے بھی گئیں۔ بےنظیر بھٹو نے لاہور میں اپنے رفقاء سے لانگ مارچ کے بارے میں صلاح مشورے کیے جہاں تجویز پیش کی گئی ہے کہ لانگ مارچ کو انتخابی مہم کا رنگ بھی دیتے ہوئے وسطی پنجاب کو اس کے روٹ میں شامل کیا جائے۔
پہلے توقع کی جارہی تھی کہ لانگ مارچ منگل کو لاہور سے شروع ہوگا اور اسلام آباد میں دھرنے پر اختتام پذیر ہوگا لیکن اب بعض پارٹی رہنماؤں نے بے نظیر بھٹو سے کہا ہے کہ اس کو انتخابی مہم کا حصہ بھی بنائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی گوجرانوالہ جائیں اور وہاں سے شمالی پنجاب کا دورہ کریں۔گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بےنظیر کے استقبال کی تیاریاں کی جاری ہیں اور استقبالی کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ بے نظیر نے کل اپنی پریس کانفرنس میں نو جنوری سے پہلے عام بے نظیر نے عدلیہ کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ بے نظیر نے مسلم لیگ قاف کے رہنماؤں پر بھی تنقید کی اور ان کے لیے پنجاب کے سیاسی یتیم کا لفظ استعمال کیا۔ پنجاب حکومت نے فی الحال یہ اعلان کررکھاہے کہ صوبے میں جلوس نکالنے پر پابندی ہےاور مختلف شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے جس کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔ پولیس نے بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو حراست میں لے رکھا ہے اور حکومتی عہدیدار کہہ رہے ہیں کہ لانگ مارچ کے لیے پیپلز پارٹی کو مکمل فری ہینڈ نہیں دیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں بینظیر بھٹو لاہور پہنچ گئیں11 November, 2007 | پاکستان لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سینکڑوں پی پی پی کارکن گرفتار08 November, 2007 | پاکستان نواز شریف کی بینظیر کو پیشکش10 November, 2007 | پاکستان پی پی پی کے صوبائی صدر گرفتار10 November, 2007 | پاکستان بینظیر کی ملاقاتیں، ایمرجنسی ایک ماہ میں اٹھانے کا عندیہ10 November, 2007 | پاکستان جئے سندھ کا لانگ مارچ ختم 12 April, 2007 | پاکستان پی پی پی مظاہرے پر لاٹھی چارج07 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||