طویل ریلیوں سے اجتناب کی تجویز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملک میں موجودہ سکیورٹی تشویشناک حالات کے پس منظر میں پرامن عام انتخابات کا انعقاد حکومت کے لیے ایک چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس نے تمام سیاسی جماعتوں کو منگل کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران طویل ریلیوں سے اجتناب کریں۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے مجوزہ ضابطہ اخلاق کے جاری ہونے کے بعد اب وزارت داخلہ نے سیاسی جماعتوں کو سکیورٹی پلان کا ایک مسودہ مشورے کے لیے ارسال کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس لائحہ عمل کا مقصد پرامن انتخابی سرگرمیوں کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت کے ترجمان بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ کا کہنا تھا:’ بنیادی طور پر ہم جو سفارش پیش کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں طویل جلوس نہ نکالیں۔ ان سے اجتناب کریں۔ تاہم سیاسی اجتماعات کی اجازت دی جا سکتی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ’حکومت کو ان اجتماعات کے بارے میں پہلے سے اطلاع ہونی چاہیے تاکہ حفاظتی اقدامات کیے جاسکیں۔ صوبائی حکومتیں ایسے مقامات کا تعین کریں جہاں یہ اجتماعات منعقد کیئے جاسکتے ہیں‘۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت زیادہ خطرے میں ہے لہذا ان کی کوشش ہے کہ ایک ایسا متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جاسکے تاکہ دہشت گرد عناصر کے خطرے کو کم کیا جاسکے۔ بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ کے مطابق ان تجاویز کا مسودہ سیاسی جماعتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے اور ان کی تجویز کی روشنی میں اسے بعد میں حتمی شکل دی جائے گی۔ اس سے قبل کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلوس پر خودکش حملوں کے بعد حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کی ایک کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس کانفرنس کامقصد پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیئے متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ البتہ حکومت کی یہ تجویز اکثر سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دی۔ اس کے بعد اب وہ انتخابی کمیشن اور وزارت داخلہ کے ذریعے زابطہ اخلاق اور سکیورٹی پلان تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں لاڑکانہ: دورہ یا انتخابی مہم کا آغاز29 October, 2007 | پاکستان ’آزاد الیکشن کمیشن ضروری ہے‘26 October, 2007 | پاکستان نئی انتخابی فہرستوں کا اجراء26 October, 2007 | پاکستان کراچی دھماکے، متاثرین کیلیے فنڈ23 October, 2007 | پاکستان اے پی سی بلانے کا فیصلہ: درانی20 October, 2007 | پاکستان کراچی: دھماکوں میں 134 ہلاک19 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||