کراچی دھماکے، متاثرین کیلیے فنڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی نے اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں بے نظیر بھٹو کی استقبالیہ ریلی کے دوران ہونے والے مبینہ خودکش حملوں کے متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فنڈ کا قیام پارٹی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے یونائیٹڈ بنک کی کلفٹن شاخ میں خصوصی اکاونٹ کھولا گیا ہے۔ پارٹی نے عوام سے عطیات کی اپیل کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء آفتاب شعبان میرانی نے بیان میں کہا ہے کہ اس فنڈ سے اکھٹے ہونیوالے وسائل دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ اور زخمی افراد کی بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔ | اسی بارے میں بینظیر کی زخمیوں کی عیادت21 October, 2007 | پاکستان کراچی دھماکے:’تین افراد زیرِ حراست‘20 October, 2007 | پاکستان بم دھماکے کے بعد فضا سوگوار19 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||