BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 October, 2007, 17:41 GMT 22:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک سو بیالیس افغان گرفتار

افغان سرحد کے دونوں پار بستے ہیں
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پولیس نے 142 افغانوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

چمن میں پولیس انسپکٹر گل محمد نے بتایا ہے کہ پاک-افغان سرحد پر دوستی گیٹ سے کوئی تین فرلانگ دور بڑی تعداد میں افغان پاکستان میں داخل ہو رہے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان افغانووں میں زیادہ تعداد مزدوروں کی ہے اور بیس کے لگ بھگ ازبک قبیلے کے لوگ شامل ہیں۔ پولیس انسپکٹر نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس کوئی اسلحہ وغیرہ نہیں تھا اور نہ ہی ان کے پاس کوئی سفری دستاویز تھے۔

پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے ساتھ افغانستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں آئے روز افغانوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

پاک-افغان سرحد کے دونوں جانب آباد قبیلے کے لوگ تقسیم ہیں اور محنت مزدوری کے علاوہ رشتہ داروں سے ملنے ایک دوسرے کے ملک آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اس کے لیے دونوں جانب سے اجازت نامے جاری کرانا ضروری ہوتا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے سرحد پر سختی کر دی گئی ہے جس سے آمدو رفت میں لوگوں کو دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد