BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 August, 2007, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان مہاجروں کو مہلت پر احتجاج

جلوزئی کیمپ
جلوزئی کیمپ میں افغان مہاجر اسّی کی دہائی سے رہ رہے ہیں
پاکستان میں صوبہ سرحد کے ضلع نوشہرہ میں مقامی لوگوں نے پاکستان کے سب سے بڑے افغان مہاجر کیمپ جلوزئی کو خالی کرانے کے لیے دی گئی حکومتی مہلت میں مجوزہ توسیع کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ہے۔

یونین کونسل ڈاک بیسود کے نائب ناظم محبوب علی کی قیادت میں منعقدہ اس مظاہرے میں گرد و نواح کے دیہاتوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت کی طرف سے جلوزئی کیمپ کو بند کرائے جانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کی جائے۔

ڈاک بیسود کے ناظم محبوب علی نے بی بی سی کو بتایا کہ جلوزئی کیمپ کے مہاجرین گزشتہ پچیس سال سے ان کی زمینوں پر قابض ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے بھی تاحال ان کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے کیمپ بند کرنے کے لیے دی گئی مہلت میں توسیع کی تو علاقے کے عوام اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔

مقامی صحافی زاہد خٹک کے مطابق مظاہرین نے کچھ دیر کےلیے چراٹ سڑک بھی احتجاجاً بند کردیا تاہم انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانیوں کے بعد سڑک کھول دیا گیا۔

1980 سے قائم اس کیمپ کو بند کرانے کے لیے حکومتِ پاکستان اور مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن دی ہے تاہم کیمپ کی بیشتر آبادی علاقے چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ رمضان المبارک اور افغانستان میں آنے والی سخت سردی کے پیشِ نظر اس مہلت میں توسیع کی جائے۔

ادھر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کو خالی کرانے کے لیے دی گئی مہلت میں توسیع کی جارہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد