وزیر اعلیٰ کو توہین عدالت نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے ان کے اس بیان کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے جس میں انہوں نے عدالت کے اطراف ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس صبیح الدین احمد کے خلاف وال چاکنگ اور بینرز کو عوامی رد عمل کہا تھا۔ جسٹس صبیح الدین احمد کے خلاف تیس ستمبر کی شب ہائی کورٹ کے اطراف میں بینرز آویزاں کیے گئے تھے اور وال چاکنگ کی گئی تھی جس میں ان کے خلاف الزام تراشی کی گئی تھی۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لیے پانچ رکنی بینچ بھی تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس مشیر عالم، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس موسیٰ کے لغاری اور جسٹس ضیاء پرویز شامل ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ابرار حسن کے مطابق یہ الزام تراشی اس روز صدر جنرل پرویز مشرف کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خلاف انتیس ستمبر کو وکلاء کے ملک گیر احتجاج کے دوران کراچی سے گرفتار ہونے والے چار وکلاء کی ضمانت پر رہائی کے بعد کی گئی تھی۔ ابرار حسن کے مطابق ان وکلاء کے خلاف قابل ضمانت مقدمہ بنایا گیا تھا اور جسٹس صبیح الدین نے ان کی درخواست پر سندھ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قاضی خالد علی سے مشورہ کرنے کے بعد پولیس کو ضمانت کی ہدایات جاری کی تھیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود بڑی تگ ودو کے بعد گرفتار وکلاء کو شیر شاہ تھانے کے بیت الخلاء سے برآمد کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے ایک پریس کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف ہونے والی وال چاکنگ اور بینرز کے بارے میں کہا تھا کہ’یہ عوامی ردعمل ہے‘۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے وال چاکنگ اور بینروں کے بارے میں عدالت کو رپورٹ پیش کی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے اس بیان کے متعلق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے تراشے بھی پیش کئے جس پر عدالت نے وزیر اعلیٰ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں اٹھارہ اکتوبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ | اسی بارے میں شیر افگن کو توہین عدالت کا نوٹس24 August, 2007 | پاکستان سپریم کورٹ میں حکومت کی معافی 02 July, 2007 | پاکستان 12 مئی: حکومت کی جواب طلبی20 August, 2007 | پاکستان جلاوطنی: وزیراعظم اور دیگر کو نوٹس28 September, 2007 | پاکستان اسلام آباد انتظامیہ کے تین افسر معطل01 October, 2007 | پاکستان وجیہہ کے بیان پر سپریم کورٹ برہم04 October, 2007 | پاکستان تنقید کرنا ہر شہری کا حق ہے: وجیہہ04 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||