BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 October, 2007, 13:57 GMT 18:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سولہ بھارتی ماہی گیرگرفتار

انڈین ماہی گیر (فائل فوٹو)
پاک ہند معاہدے کا ماہی گیروں کو بظاہر کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا ہے
پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بحیرہ عرب سےسولہ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق یہ ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود میں 30 ناٹیکل میل اندر مچھلیوں کا شکار کر رہے تھے، اس بناء پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کئی بار خبردار کیا جا چکا ہے کہ وہ پاکستانی حدود میں شکار نہ کریں لیکن وہ بار بار دریائے سندھ کے ڈیلٹا کے علاقے میں گھس آتے ہیں۔

سکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی ماہی گیروں کی چار کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت اکثر ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو نادانستہ طور پر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیتے ہیں اور انہیں جنگی مجرم کے طور پر جیلوں میں قید کردیا جاتا ہے۔

پاکستان اور بھارت نےگزشتہ سال تین اکتوبر کو ایک معاہدہ پر دستخط کیے تھے جس کے تحت دونوں ملکوں کی سمندری حدود میں سکیورٹی فورسز انڈین سکیورٹی گارڈز اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مابین ایک مواصلاتی رابطہ قائم کیا گیا تھا تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے گرفتار ماہی گیروں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرسکیں تاہم اس معاہدے کا گرفتار ماہی گیروں کو بظاہر کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد