BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 October, 2007, 08:50 GMT 13:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لال مسجد میں نماز کی اجازت

لال مسجد پر فوجی کارروائی میں سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئِے تھے
سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد تین ماہ کی بندش کے بعد بدھ کے روز باضابطہ طور پر نمازیوں کے لیے کھول دی گئی۔

لال مسجد جولائی میں فوجی کارروائی کے بعد سے مسلسل بند تھی۔ فوجی کارروائی میں مسجد کے نائب خطیب مولانا عبدالرشید غازی اور گیارہ فوجیوں سمیت سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے جب مسجد کو تعمیرو مرمت کے بعد جولائی کے آخری ہفتے میں دوبارہ کھولا تو جامعہ فریدیہ کے طلباء نے مسجد کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جس کے بعد مسجد کو دوبارہ سیل کر کے پولیس کا پہرہ بٹھا دیا گیا تھا۔

فوجی کارروائی کے بعد لال مسجد کی صفائی اور آرائش کے دوران اس کی دیواروں اور میناروں پر سفیدی مائل رنگ کر دیا گیا تھا اور مسجد کے باہر لال مسجد کی جگہ مرکزی جامعہ مسجد جی سِکس کا بورڈ لگا دیا گیا تھا۔

تاہم منگل کو سپریم کورٹ کے ایک دو رکنی بینچ نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ لال مسجد کو بدھ سےدوبارہ کھول دیا جائے۔

عدالت نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی حکم دیا تھا کہ ایک سال کی مدت میں منہدم کیے گئے جامعہ حفصہ کی جگہ ایک مدرسہ تعمیر کیا جائے۔ عدالت نے جامعہ فریدیہ کے مہتمم مولانا عبدالغفار کو عارضی طور پر لال مسجد کا خطیب مقرر کیا تھا جبکہ مولانا عبدالعزیز کے بھتیجے عامر صدیق کو نائب خطیب مقرر کیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق فوجی کارروائی کے دوران لاپتہ ہونے والے چار افراد کے رشتہ داروں نے آبپارہ تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کے مقدمے درج کرائے ہیں۔

اسی بارے میں
پر امن فضا میں بارود
02 October, 2007 | پاکستان
لال مسجد کے لیے عدالت سے رجوع
07 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد