BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 September, 2007, 20:25 GMT 01:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ان اسمبلیوں سے دو بار صدر نہیں‘

جسٹس(ر) وجیہہ الدین
مخدوم امین فہیم پر اتفاق کی صورت میں دستبردار ہو سکتا ہوں:جسٹس (ر) وجیہہ الدین
وکلاء کی جانب سے صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین احمد نے سیاسی جماعتوں کے اس موقف کو درست قرار دیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں دو مرتبہ صدر نہیں چن سکتیں۔

انہوں نے یہ بات صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی غرض سے کراچی سے اسلام آباد آمد کے فورا بعد سپریم کورٹ میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ وہ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

جسٹس وجہیہ کا کہنا تھا کہ پانچ برس مدت والی اسمبلیاں کیسے دس سال کے لیے کسی کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ ان کا موقف تھا کہ جنرل پرویز مشرف صدر منتخب ہونے کے اہل نہیں۔ ’یہ آئینی، قانونی اور سیاسی اصولوں کے خلاف ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی جانب سے صدارتی امیدوار کھڑا کرنے پر ان پر ایک سیاسی جماعت قائم کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ ’اس قسم کی باتیں وہ لوگ کرتے ہیں جو غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔‘

جسٹس وجہیہ کا کہنا تھا کہ چھبیس جنوری دو ہزار دو کو پی سی او کے تحت حلف نہ لینے کے بعد وہ پہلی مرتبہ سپریم کورٹ میں داخل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وکلاء برادری کی وجہ سے یہاں آئے ہیں ورنہ وہ ججوں کے کہنے کے باجود چائے کے لیے بھی کبھی نہیں آئے۔

اس سے قبل کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخدوم امین فہیم پر اتفاق رائے کی صورت میں وہ اس انتخاب سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر جسٹس وجہیہ نے کاغدات نامزدگی پر دستخط کیے۔ ان کے تجویز اور تائید کندگان میں پانچ سینٹرز شامل تھے۔ ان میں بلوچستان سے سینٹر کامران مرتضیٰ ،سینٹر خورشید احمد اور سینٹر ابراہیم شامل تھے۔ بعد میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

اسی بارے میں
صدارتی انتخاب چھ اکتوبر کو
20 September, 2007 | پاکستان
پرانی اسمبلی سے نیا صدر
22 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد