BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 September, 2007, 14:37 GMT 19:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشتگردی کا الزام بیہودہ ہے: پاکستان

 افغانستان
رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان حملوں میں پاکستانی مدارس کے بچے استعمال کیے جاتے ہیں
حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کے ایک ادارے کی افغانستان میں خودکش حملوں سے متعلق ایک حالیہ رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے اس میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو بے ہودہ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیئے امدادی مشن یعنی یوناما (United Nation Assistance Mission in Afghanistan) نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد ملتی ہے۔

خودکش حملوں کے بارے میں تیار کی گئی اس رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملہ آوروں کے کئی نیٹ ورک موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نو ستمبر دو ہزار کو شمالی اتحاد کے رہنما احمد شاہ مسعود پر کیے جانے والا خود کش حملہ افغانستان میں اپنی نوعیت کا پہلا حملہ تھا اور گزشتہ دو برس سے افغانستان میں خود کش حملوں میں تیزی آئی ہے۔

رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان حملوں کے لیے اکثر پاکستانی مدارس میں زیر تعلیم بچے استعمال کیے جاتے ہیں اور یوں ان حملوں کی منصوبہ بندی شمالی وزیرستان میں کی جاتی ہے۔

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا رپورٹ میں دو مرتبہ ذکر آیا ہے جس کے مطابق اس ادارے کے نچلے اور درمیانے کیڈر سے خود کش حملوں میں مدد کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقے خصوصاً وزیرستان اور بلوچستان نہ صرف طالبان اور القاعدہ کی پناہ گاہیں بلکہ یہیں سے اسے چلانے کے فیصلے اور نقل و حمل کا سامان موجود ہے۔

اس رپورٹ پر پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے الزامات کو بے ہودہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں طالبان اور القاعدہ کی پناہ گاہوں کا ذکر کیا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ اکثر افغان پناہ گزین کیمپوں میں قائم ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے انہی کیمپوں کی بندش کی کوششوں کی اقوام متحدہ کے اداروں نے مخالفت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق یوناما کا کام اس قسم کی رپورٹیں تیار کرنا نہیں بلکہ افغانستان میں تعمیر نو اور قومی مفاہمت پیدا کرنا ہے۔ پاکستان کے مطابق رپورٹ میں ان ذرائع کو استعمال کیا جو عادتاً پاکستانی پالیسیوں کے مخالف ہیں۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کے مشن پر پاکستانی رہنماؤں کے بیانات کو غلط رنگ میں پیش کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

طالبان (فائل فوٹو)طالبان کی تردید
’آواز ڈاکٹر حنیف کی نہیں ہے‘
اسلام آبادآئی ایس آئی کیا ہے؟
’ریاست کے اندر ریاست‘ یا کچھ اور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد