BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 August, 2007, 13:27 GMT 18:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورنرغزنی کا آئی ایس آئی پر الزام
جنوبی کوریا کے تیئس باشندوں کو اغواء کیا گیا تھا۔
افغانستان کے صوبے غزنی کے گورنر نے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے تیئس باشندوں کو اغواء کرنے والے طالبان پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی سے ہے۔

غزنی کے گورنر معراج الدین پٹھان نے بی بی سی کو بتایا کہ ابتداء میں ان کوریائی باشندوں کے مغوی مقامی طالبان تھے، لیکن بعد میں اس علاقے میں پاکستانی طالبان اور طالبان کا روپ دھارے آئی ایس آئی کے اہلکار آ گئے اور انہوں نے تمام امور کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

معراج الدین پٹھان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غزنی میں طالبان کے نمائندے ملا حسن مذاکرات کے بعد کوئٹہ سے ہدایات موصول ہونے کا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملا حسن سارے مذاکرات کا اردو میں ترجمہ کر کے کسی کو بتاتا ہے۔

آئی ایس آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بھی اس تنظیم سے خطرہ ہے۔

افغان حکام اکثر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی پر طالبان سے تعاون کرنے اور انہیں امداد مہیا کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ تاہم پاکستانی حکام اس الزام کی شدت سے تردید کرتے ہیں۔

غزنی کے گورنر کی طرف سے لگائے جانے والے تازہ الزامات پر حکومت پاکستان کا ردعمل جاننے کے لیے پاکستانی فوج کے ترجمان اور وزارتِ داخلہ کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔
گزشتہ ماہ کی بیس تاریخ کو غزنی کے صوبے میں طالبان نے جنوبی کوریا کے تیئس باشندوں کو اغوا کر لیا تھا۔

افغان صدر حامد کرزئی امریکی صدر سے مذاکرات کے لیے اتوار کو واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے روس کے خلاف افغانستان کے جہاد کے دوران مدد فراہم کی تھی اور انیس سو نوے کی دہائی میں طالبان تنظیم بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا، لیکن گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد طالبان سے ہاتھ اٹھا لیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد