BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 September, 2007, 21:51 GMT 02:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں دھماکہ، متعدد زخمی

 یوم دفاع پر کراچی میں سکیورٹی پہلے سے ہی سخت تھی
یوم دفاع پر کراچی میں سکیورٹی پہلے سے ہی سخت تھی
پاکستان کے یومِ دفاع کے موقع پر کراچی کے قائدِ اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں بم دھماکے کے نتیجے میں سولہ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ جمعرات کی شب اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد ہوٹل میں بیٹھی تھی۔ زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی طور پر پانچ زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جس کے بعد یکے بعد دیگرے زخمیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شدید زخمی ایک شخص کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی (ایسٹ) میر زبیر محمود کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دھماکہ کسی کم شدت والے دستی بم کا تھا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حتمی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بم کسی نے پھینکا ہے یا بم اس جگہ پہلے سے رکھا تھا۔

دھماکے کے مقام پر پہنچنے والے پولیس آفیسر محمد ندیم نے بتایا کہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں معمولی نوعیت کا گڑھا پڑگیا ہے اور زخمی ہونے والوں کا سامان بکھرا تھا۔ مذکورہ پولیس افسر نے کسی زخمی کے واقعہ میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

زخمی ہونے والے ایک شخص نے اسپتال کے عملے اور صحافیوں کو بتایا کہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں نوجوانوں کا ایک گروپ اپنے دوست سے الوداعی ملاقات کے لئے جمع ہوا تھا جسے جمعہ کو بیرونِ ملک جانا تھا جبکہ دستی بم ایک گاڑی سے پھینکا گیا تھا۔

واقعہ کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے اور پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ واضع رہے کہ جمعرات کو یومِ دفاع کے باعث شہر میں سیکورٹی پہلے ہی سخت تھی۔

اسی بارے میں
کوئٹہ میں دھماکہ، چھ زخمی
22 August, 2007 | پاکستان
ہلاک شدگان کی تعداد 27 ہوگئی
05 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد