BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 August, 2007, 14:46 GMT 19:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور:سکریپ میں دھماکہ،ایک ہلاک

پشاور گودام
گوداموں میں زیادہ تر سکریپ افغانستان سے آتا ہے
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں افغانستان سے لائے گئے سکریپ میں دھماکے سے ایک مزدور ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی سہ پہر کمبو اڈہ کے قریب رنگ روڈ پر سکریپ کے ایک گودام میں پیش آیا۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ دھماکہ مارٹر گولے کا فیوز پھٹنے سے ہوا۔

تھانہ پہاڑ پورہ کے ایس ایچ او فیاض خان کے مطابق کچھ مزدور رنگ روڈ پر حنیف پیٹرول پمپ کے قریب واقع شکور نامی شخص کے گودام میں افغانستان سے لائے گئے سکریپ میں کام کررہے تھے کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے ایک مزدور ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہپستال پشاور منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ایک مزدور کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پشاور میں سکریپ کے کئی گودام موجود ہیں۔ شہر سے باہر واقع ان گوداموں میں زیادہ تر سکریپ پڑوسی ملک افغانستان سے آتا ہے جن میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود ہوتا ہے تاہم ان گوداموں کی چیکنگ کا کوئی موثر نظام نہ ہونے کے باعث ان میں اکثر اوقات دھماکے ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد