دھماکہ: سکوارڈن لیڈر سمیت3 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کے مطابق ایک بم دھماکے میں سکوارڈن لیڈر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تھانہ بالا مانڑی کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح سات بجے کے قریب پیش آیا۔ ان کے مطابق نامعلوم افراد نے کوہاٹ روڈ پر ملک مارکیٹ میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے پاکستان ائر فورس (پی اے ایف) کی ایک گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سکوارڈن لیڈر مشتاق، ڈرائیور اور ایک بچہ شامل ہیں۔ دھماکے سے دو گاڑیوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہپستال سے فارغ کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ | اسی بارے میں پشاور: دھماکہ دو افراد ہلاک01 July, 2007 | پاکستان پشاور: بس اڈے میں دھماکہ 30 June, 2007 | پاکستان پشاور میں دھماکہ، نو زخمی29 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||