BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 July, 2007, 16:46 GMT 21:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور: دھماکہ دو افراد ہلاک

پشاور میں سنیچر کو بھی بم دھماکہ ہوا تھا
پشاور میں تقریباً اس سے آٹھ گھنٹے پہلے ہونے والے دھماکہ میں دو افراد زخمی ہوئے تھے
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بم دھماکے میں دو افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ مبینہ طور پرافغانستان سامان لے جانے والے کنٹینر میں بم نصب کرنے کی کو شش کر رہے تھے۔

اس دھماکے سے تقریباً آٹھ گھنٹے قبل بھی ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

پشاور کےسینیئر سپرینٹنڈنٹ پولیس طاہر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو ڈیڑھ بجے ہزار خانےمقام پر پیش آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو مبینہ تخریب کار بظاہر افغانستان سامان لے جانے والے کنٹینر میں بم نصب کرنے جارہے تھے کہ راستے ہی میں بم ان کے ہاتھ میں پھٹ گیا جس سے دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کی فوری طور پر کوئی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم حلیہ سے وہ غیر ملکی معلوم ہو رہے ہیں۔مسٹر خان نے مزید بتایا کہ لاشیں پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان کے ڈی این اے کے نمونے معائنے کے لیے پیر کے روز اسلام آباد بھیجے جائیں گے۔

ایس ایس پی کے مطابق بم ڈسپوزل اسکاڈ نے موقع پر پہنچ کر وہاں موجود تین ٹائم بموں کو ناکارہ بھی بنایا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور کے رِنگ روڈ ہزار خانے کے مقام پر افغانستان سامان لے جانے والی درجنوں گاڑیاں آکر رکتی ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ افغانستان سامان لے جانے والی گاڑیوں کو بظاہر بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنائےجانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے لیے تیل کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں میں دھماکوں کا ہونا ایک معمول بن گیا ہے جنکی ذمہ داری بعض اوقات طالبان پرعائد کی جاتی ہے۔

تاہم بعض افراد یہ الزام بھی لگاتے ہیں کہ خودگاڑی مالکان زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے کی خاطر تیل بیچ دیتے ہیں اور بعد میں اپنی بیمہ شدہ گاڑیوں کو بم دھماکے سے اڑا دیتے ہیں تاکہ اسےتخریب کاری کا رنگ دیا جا سکے۔گاڑی مالکان اس الزام کی تردید کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دھماکہ گزشتہ جمعہ کی شب پشاور بس ٹرمینل میں ہونے والے بم دھماکے کے تقریباً آٹھ گھنٹے بعد پیش آیا ہے جس میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
پشاور: بس اڈے میں دھماکہ
30 June, 2007 | پاکستان
پشاور ائر پورٹ پر دھماکہ
28 April, 2007 | پاکستان
زرعی یونیورسٹی میں دھماکہ
05 October, 2006 | پاکستان
کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ
12 June, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد