کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں ایک دھماکے سے دو پولیس ا ہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار چوک پر دستی بم پھینکا۔ یہ دستی بم ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے کچھ فاصلے پر گرا جس سے تین افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ ایک شہر کو چھرے سر پر لگے ہیں۔ کوئٹہ میں گزشتہ ماہ کی ستائیس تاریخ سے بم دھماکوں کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے ان میں کسی حد کمی تو آئی ہے لیکن اس طرح کی کارروائیوں پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ گزشتہ پندرہ دنوں میں نو مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے شہر حب میں ایک ہوٹل کے سامنے بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ |
اسی بارے میں پٹڑی پر دھماکہ، پانچ دیسی بم ناکارہ28 May, 2007 | پاکستان بلوچستان: سکول ایف سی کے حوالے 24 May, 2007 | پاکستان پاکستان پر ایمنسٹی کی سالانہ رپورٹ23 May, 2007 | پاکستان قلات جرگے کا سات نکاتی اعلامیہ22 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||