BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: سکول ایف سی کے حوالے

 بلوچستان فرنٹئر کور
صوبہ بھر میں کوئی اٹھائیس سکولوں کی نگرانی نیم فوجی دستوں کے حوالے کی گئی ہے
بلوچستان میں سرکاری سکولوں کو فرنٹئر کور یعنی نیم فوجی دستوں کے حوالے کیا جا رہا ہے اس فیصلے کے خلاف آج اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے ان سکولوں کو ایف سی کے حوالے کیا گیا ہے جہاں اساتذہ نوکری کرنے نہیں جاتے۔

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں کوئی اٹھائیس سکولوں کی نگرانی نیم فوجی دستوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ان سکولوں میں سہولتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری اور ان کی نگرانی فرنٹیئر کور کے اہلکار ادا کریں گے جبکہ اس کے لیے رقم صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔

وزارتِ تعلیم اور فرنٹیئر کور کے مابین طے پاجانے والے اس معاہدے کے خلاف منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد کھوسہ نے بی بی سی کو بتایا کہ سکولوں کو ایف سی کے حوالے کرنے سے معیار تعلیم خراب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران اتنے قابل نہیں ہیں کہ وہ کام کر سکیں۔

اس تنظیم کے دیگر عہدیداروں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل صرف نگرانی تک نہیں بلکہ اس سے آگے جائے گا اور ملک کی سرحدیں خالی رہ جائیں گی۔

جی ٹی اے کے صوبائی نائب صدر مجیب اللہ غرشین نے کہا کہ ایک طرف حکومت سکولوں میں بچوں کے سامنے ڈنڈا لانے سے منع کرتی ہے اور دوسری جانب ان معصوم بچوں کے سامنے کلاشنکوف کے ساتھ نیم فوجی دستوں کے اہلکار آئیں گے تو بچوں کا کیا حال ہوگا۔

اس وقت محکمہ تعلیم میں کوئی دو درجن افسران تعینات ہیں جن کا کام ان سکولوں کی ضروریات پوری کرنا اور ان کی نگرانی کرنا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں قائم ان سکولوں کو ایف سی کے حوالے کیا گیا ہے جہاں سہولتیں نہیں تھیں اور اساتذہ حاضر نہیں ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی محکمہ تعلیم کے ماتحت ہوگی۔

یاد رہے اس سے پہلے جب بلوچستان یونیورسٹی کا وائس چانسلر ایک ریٹائرڈ بریگیڈئر کو مقرر کیا گیا تھا تو طلباء اور سیاسی جماعتوں نے اس تقرر کی مخالفت کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد