BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 April, 2005, 13:15 GMT 18:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گولی چلانےپر ختم کردیا جائےگا‘

واہگہ بارڈر
صدر مشرف نے کہا کہ واہگہ کے بعد گنڈا سنگھ بارڈر بھی کھل سکتا ہے
پاکستان کے صدر اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز مشرف نے بلوچستان کے تنازعہ کے بارے میں کہا ہے کہ سوئی میں گولی چلانے والے کو ختم کر دیاجائے گا اور قومی اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج وہاں ہے اور وہاں رہے گی لیکن وہاں کوئی فوجی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔

وہ پیر کو قصور میں ایک سڑک کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر
قصور پبلک سکول میں ہونے والے ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ بلوچ محب وطن ہیں اور بہادر لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان مسلمانوں کے لیے بنا ہے اور جو اسے ختم کرنے کے بارے میں سوچے گا خود اسے ختم کر دیا جائے گا۔‘

’بے وقعت سردار‘
 ’سوئی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایک شخص ہے جس کی کوئی وقعت نہیں اور وہ اپنی سرداری کے لیے سب کچھ کر رہا ہے
صدر مشرف
صدر مشرف نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلہ کے سیاسی حل کی کوشش کی جارہی۔

صدر مشرف نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’سوئی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایک شخص ہے جس کی کوئی وقعت نہیں اور وہ اپنی سرداری کے لیے سب کچھ کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ’سردار بلوچوں کے نمائندے نہیں ہیں، بلوچوں کے اصل نمائندے ہمارے ساتھ حکومت میں شامل ہیں سردار کہلانے والوں کی اپنی صورتحال یہ ہے کہ وہ اپنے ہی قبیلوں کے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور ان کے مظالم کا شکار لوگ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں پناہ گزین ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ’بلوچستان میں ستاون سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی ترقی موجودہ دور میں ہوئی ہے لیکن کچھ عناصر خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے وہ اپنا فائدہ چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بلوچستان میں گیس بجلی اور صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ تین شہروں میں یہ سہولیات دیدی گئی ہیں باقی علاقوں میں بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔‘

انہوں کہا کہ’ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کر دی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ آئندہ چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں عوام دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیں اور انتہا پسندوں کو مسترد کر دیں کیونکہ ان کے بقول انتہا پسند لوگ پاکستان کی تباہی کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔‘

گنڈا سنگھ بارڈر
 بھارت سے کشمیر سمیت دیگر تنازعات حل ہوگئے تو قصور کا گنڈاسنگھ باڈر بھی کھول دیا جائے گا اور یہاں سے بھی تجارت ہوگی۔ انہوں نے کہا ایسی صورت میں صرف لاہور سے نہیں باقی علاقوں سے بھی تجارت ہوگی۔
صدر مشرف
انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ خود کو مذہب کا ٹھیکے دار بناتے ہیں وہ جھوٹ بول کر انہیں چھوٹا دکھانا چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ’ یہ کہا جاتا ہے کہ مجھ پر امریکہ کا کوئی دباؤ ہے حالانکہ یہ بات غلط ہے اور میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ عہدہ چھوڑ دیں گے لیکن دباؤ میں آئیں گے نہ ڈکٹیشن لیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی دوسرے کے کہنے پر عمل کر رہے ہوتے تو آج عراق میں پاکستانی فوج موجود ہوتی۔ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل میں بھی اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کیے اور کسی دباؤ میں نہیں آئے‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نیت صاف ہے اس لیے ملک ترقی کر رہا ہے ہر سال بتدریج غربت کم ہو رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے لیے انہوں نے وفاقی ، صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیر سمیت دیگر تنازعات حل ہوگئے تو قصور کا گنڈاسنگھ باڈر بھی کھول دیا جائے گا اور یہاں سے بھی تجارت ہوگی۔ انہوں نے کہا ایسی صورت میں صرف لاہور سے نہیں باقی علاقوں سے بھی تجارت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ نئی تعمیر ہونے والی دو رویہ سڑک لاہور سےگنڈاپور باڈر تک بنائی جارہی ہے اور یہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے قصور سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں کے لیے ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا۔

تقریب سے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی خطاب کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد