BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 April, 2005, 00:40 GMT 05:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف: کشمیر پر بات کریں گے
صدر مشرف نے کہا ہے کہ صرف میچ دیکھنے بھارت نہیں جا رہے
صدر مشرف نے کہا ہے کہ صرف میچ دیکھنے بھارت نہیں جا رہے
صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے بھارت کے دورے کے دوران بھارتی رہنماوں سے کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کریں گے۔

صدر مشرف اگلے ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کرکٹ میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ مقابلے کو دیکھنے کے لیے نئی دلی جا رہے ہیں۔

اس دورے کے دوران وہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان حل طلب مسائل پر بات چیت ہو گی۔

صدر جنرل مشرف نے ہفتے کو اسلام آباد میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے نئی دلی نہیں جارہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے اپنی ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔

صدر جنرل پرویز مشرف سن دو ہزار ایک میں آگرہ میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت جا رہے ہیں۔

اسلام آباد سے صحافی احتشام الحق نے بی بی سی اردو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس دورے کے حوالے سے بہت زیادہ توقعات پائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا اسلام آباد میں سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے بہت سے اقدامات لیے جا چکے ہیں اور اب کشمیر پر بھی بات چیت کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے۔

صدر جنرل مشرف اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان ملاقات کا ایجنڈہ طے کرنے کے لیے صدر مشرف کے قومی سلامتی کے مشیر طارق عزیز اور بھارتی سفارت کار ایس کے لامبہ کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد