پٹڑی پر دھماکہ، پانچ دیسی بم ناکارہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں سبی مشکاف ریلوے سٹیشن کے درمیان ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے جبکہ مستونگ کے قریب ریل کی پٹڑی پر پڑے پانچ بموں کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے رزاق شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے سے ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد کوئٹہ آنے اور جانے والی ریل گاڑیوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے شہر مستونگ کے قریب بھی ریل کی پٹڑی سے پانچ بم برآمد ہوئے ہیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ شہر میں ایک دھماکے سے مکان کی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔ مستونگ کے ضلعی پولیس افسر حامد شکیل نے بتایا ہے کہ ریلوے پولیس سٹیشن ولی خان کے قریب نامعلوم افراد نے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر پانچ دیسی ساختہ بم رکھے تھے، جنہیں ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے بم تھے اور ان کے پھٹنے سے زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح مستونگ شہر میں محراب روڈ پر ایک مکان کے داخلی دروازے کے ساتھ دھماکہ ہوا ہے جس سے مکان کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کوئٹہ میں کل رات دو دھماکے ہوئے تھے۔ ایک دھماکہ سوئی گیس کمپنی کے دفتر میں ہوا جس سے چوکیدار ہلاک ہو گیا اور ایک ملاز م زخمی ہوا ہے۔ دوسرا دھماکہ عارف روڈ پر حکمران مسلم لیگ کے رہنما کے گھر کے سامنے ہوا ہے جس سے ایک راہ گیر زخمی ہوا تھا۔ اس دھماکے کے خلاف آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پنجابی اتحاد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین اس موقع پر بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ |
اسی بارے میں دھماکوں میں ایک ہلاک، دو زخمی27 May, 2007 | پاکستان کوئٹہ: فائرنگ 4 ہلاک26 May, 2007 | پاکستان بلوچستان: صوبائی وزیر کا بیٹا قتل27 April, 2007 | پاکستان کوئٹہ: ریڈیو پاکستان پر راکٹ23 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||