پشاور: بس اڈے میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کا کہنا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پشاور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس طاہر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ پشاورکے مصروف جی ٹی روڈ پر واقع لاہور بس اڈہ میں کھڑی ایک بس میں ہوا جس سے دو راہ گیر معمولی طور پر زخمی ہوگئے ہیں جنہں ہسپتال سے ابتدائئ طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ ان کے مطابق دھماکے کے وقت بس ایک کونے میں کھڑی تھی جس میں کوئی بھی شخص سوار نہیں تھا تاہم بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ طاہر خان کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا معلوم ہورہا ہے کہ دھماکے میں آتش گیر مادے کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ بقول ان کےواقعہ کے بعد موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے بس سے تقریباً پانچ کلو افیون بھی بر آمد کی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں ہونے والا یہ تازہ دھماکہ تقریباًایک ماہ سے زیادہ وقفے کے بعد پیش آیا ہے۔ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ کے سا منے ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں سرحد دھماکوں کے تانے دور تک07 June, 2007 | پاکستان خود کش حملہ: لواحقین کو معاوضہ09 June, 2007 | پاکستان بنوں میں بم دھماکہ، ایک ہلاک21 June, 2007 | پاکستان بنوں: ’خودکش‘ بمبار ہلاک22 June, 2007 | پاکستان قبائلی جرگے پر حملہ، تین ہلاک26 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||