BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 June, 2007, 11:41 GMT 16:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبائلی جرگے پر حملہ، تین ہلاک

فائل فوٹو
حملے میں ڈیوٹی پر مامور لیویز کے چار اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں
صوبہ سرحد کے ضلع درگئی میں ایک قبائلی جرگے پر حملے میں تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں لیویز فورس کے چار اہلکار بھی شامل ہیں۔

درگئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب سپلئی پٹئی میں اتمان خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے قبائلی میشران ایک جرگے کے لیے جمع ہو رہے تھے کہ قبائلی علاقے باجوڑ کے گاؤں برنگ سے ان پر راکٹ لانچروں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا جس سے تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ تیرہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے میں ڈیوٹی پر مامور لیویز کے چار اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں آباد برنگ گاؤں اور درگئی کے اتمان خیل قبیلے کے درمیان بر سوں سے زمین کی ملکیت پر تنازعہ چلا آرہا ہے اور اس سے قبل بھی دونوں قبیلوں کے درمیان جھگڑا ہوچکا ہے۔

تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے درگئی سول ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے تقریباً گیارہ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ درگئی کی ضلعی انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

اسی بارے میں
گورنر سرحد پر راکٹ حملہ
07 November, 2006 | پاکستان
پاک افغان سرحد پر جھڑپ
19 April, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد