BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 May, 2007, 20:00 GMT 01:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صوبہ سرحد: شدید طوفان، ’19 ہلاک‘

بارشیں (فائل فوٹو)
صوبے کے کئی علاقوں سے نقصان کی اطلاعات نہیں مِل سکیں
صوبہ سرحد کے مختلف شہروں میں شدید طوفان اور بارش سے کم سے کم انیس افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ طوفان سے مختلف شہروں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

صوبہ سرحد کے مختلف شہروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کی سپہر اچانک شدید بارشوں اور ہوآؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اچانک آنے والے طوفان نے سب سے زیادہ تباہی صوبہ سرحد کے شمالی شہر سوات میں مچائی جہاں سرکاری ذرائع کے مطابق گھروں کی چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں دس افراد جان بحق ہوچکے ہیں جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سوات کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ طوفان میں شدید زخمی ہونے والوں کو پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ درگئی اور سخاکوٹ کے علاقوں میں بھی طوفان سے کئی گھر گر گئے ہیں جس میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ہری پور مانسہرہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شدید آندھی اور طوفان کے بعد درجنوں مکانوں کی چھتیں اڑگئیں جس کے نتیجے میں اٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آندھی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سینکڑوں درخت، سائن بورڈ اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں اڑگئی۔ پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی شدید آندھی اور طوفان سے ایک شخص ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

واپڈا حکام کے مطابق درجنوں مقامات پر بجلی کے کھمبے اور تاریں گرگئیں ہیں جن کی مرمت کاکام جاری ہے۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں سے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکا۔
پشاور میں محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
بارش سے سترہ ہلاک، 30 زخمی
12 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد