لاہور: بارشوں سے سات افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں جمعہ کی سہ پہر سے دو دن تک ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں سمیت سات افراد مکانوں کے گرنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغرب سے آنے والے موسمی نظام کی وجہ سے ملک کے شمالی علاقوں میں جمعہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور وقفہ وقفہ سے سوموار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام تک بارہ گھنٹوں میں پنجاب کے دارالحکومت لاہو ر میں تقریبًا پچاس ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں ہوئی جہاں چھیاسی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پولیس کے مطابق سوموار کی صبح پانچ بجے لاہور کے علاقہ والٹن روڈ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے اس کے نیچے ملبے تلے دب کر مختیار مسیح اور اس کی چار نو عمر بیٹیاں سونا، ٹونا، ٹوشا اور فینسی ہلاک ہوگئیں جبکہ ان کی بیوی زخمی ہیں۔ دوسری طرف اندرون شہر اکبری دروازہ میں ایک گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو مزدور طارق اور زاہد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں ایک ایک فٹ برف باری ہوچکی ہے اور اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید ہونے کی توقع ہے۔ | اسی بارے میں لاہور میں بارش، چھ ہلاک 25 July, 2006 | پاکستان حیدرآباد میں شدید بارش، فوج طلب08 September, 2006 | پاکستان بارشیں: کراچی میں چھ افراد ہلاک04 December, 2006 | پاکستان بلوچستان: بارشیں، برفباری، بچے ہلاک10 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||