بلوچستان: بارشیں، برفباری، بچے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں شدید بارشوں اور برف باری سے کئی کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کچھ شاہراہیں بند ہوگئی ہیں۔ مسلم باغ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور تین بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبے کے اکثر شہروں میں سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ کئی کچے مکانات گرگئے ہیں۔ حب شہر کے قریب ایک پل پانی سے بہہ گیا ہے جس سے کراچی اور کوئٹہ کے مابین راستہ بند ہوگیا ہے۔ اسی طرح کوژک پاس پر شدید برفباری سے کوئٹہ اور چمن کے مابین سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔ محمکہ موسمیات کے حکام کے مطابق صوبے کے اکثر شہروں میں بارشیں ہوئی ہیں اور سب سے زیادہ بارش سبی کے قریب ہوئی ہے۔ نوشکی اور دالبدین کے علاقوں میں کافی عرصہ کے بعد شدید بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شمالی بلوچستان میں کاکڑ خراسان کی تحصیل لوئی بند میں دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیارت کان مہترزئی میں بھی برفباری ہوئی ہے۔ کوئٹہ شہر میں سنیچر کی صبح ہلکی برفباری ہوئی لیکن چند لمحوں کے بعد رک گئی ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: شدید بارشوں سے تباہی04 December, 2006 | پاکستان بلوچستان :دھماکہ ریل کی پٹری تباہ18 January, 2007 | پاکستان ’گمشدگیوں‘ کا سلسلہ جاری17 January, 2007 | پاکستان کوہلو: فوجی آپریشن، ’ہلاکتیں‘19 January, 2007 | پاکستان چھت گرنے سے پانچ ہلاک03 February, 2007 | پاکستان بارش کے بعد عام تعطیل، 25 ہلاک18 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||