BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 March, 2007, 16:59 GMT 21:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شدید بارشوں سے 11 افراد ہلاک

بارش کا منطر
شدید بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں
پاکستان کے شمالی و قبائلی علاقہ جات اور صوبہ سرحد میں گزشتہ دو روز سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دار الحکومت مظفرآباد کے قریب ایک حادثے میں چار کشمیری انجینئرز سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بارشوں کے اس تازہ سلسلے نے شمالی و قبائلی علاقاجات اور صوبہ سرحد میں کئی پہاڑی علاقوں کا سڑکوں کے ذریعے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ ٹریفک کے معطل ہونے سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انسانی جان کے نقصان کا سب سے بڑا واقعہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے چھ افراد مکان کی چھت گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ ماموند کے گاؤں خراڑی ماموند کے غلام جان کے مکان کی چھت گرنے سے ان کی چالیس سالہ اہلیہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہلاک ہوئے جبکہ وہ خود زخمی ہو گئے۔

وادی سوات میں بھی زمینی راستے کٹ گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اکثر پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو رہی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی کے زیرِ انتظام کشمیر میں چار انجینئرز اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گزشتہ شب راولپنڈی سے مظفرآباد آ رہے تھے۔ شہر کے قریب ایک پہاڑی سے بڑا پتھر گاڑی پر آ گرا اور گاڑی ڈ رائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا ئے جہلم میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں پانچوں افراد سمیت ہلاک ہو گئے۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کئی روز سے بارشیں اور برف باری ہورہی ہے۔ بیشتر علاقوں میں تود ے گرنے کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں خاصی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اسی بارے میں
پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ
11 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد