پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے بیشتر علاقے مغربی جانب سے آنے والی موسلا دھار بارش کی زد میں ہیں۔ تین روز کے دوران متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کی اطلاع ملی ہے اور محمکہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب اور سرحد اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ اونچے مقامات پر برفباری بھی ہورہی ہے۔ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ کوئی تین روز پہلے شروع ہوا جب محکمۂ موسمیات کے ایک افسر شوکت علی اعوان کے بقول مغربی جانب سے بارش بھرے بادل بلوچستان کی جانب سے پاکستان میں داخل ہوئے اور ملک کے بیشتر حصوں پر چھاگئے۔ بارشوں کا سلسلہ ملک کے کئی حصوں میں تاحال جاری ہے البتہ بلوچستان اور سندھ کے کئی حصوں میں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کےمطابق سب سے زیادہ بارش صوبہ سرحد کے علاقے چیراٹ میں ہوئی جہاں ایک سو اکیس ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی پشاور میں چوراسی سرگودھا میں چھیانوے،اور اسلام آباد میں پچانوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے افسر شوکت علی اعوان نے کہا کہ اگرچہ سردیوں میں بارش ہونا معمول کی بات ہے لیکن موجودہ بارش کی شدت غیر معمولی ہے اور بلوچستان، پنجاب اور سرحد میں کئی مقامات پر معمول سے دو سے تین گنا زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے سرگودھا کی مثال دی جہاں اوسط بارش کی مقدار تئیس ملی لیٹر ہے لیکن گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چھیانوے ملی لیٹر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب بادلوں کا رخ پنجاب کے شمالی حصوں کی جانب ہے اور جہلم منگلا سے ہوتے ہوئے یہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی طرف جارہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سرحد کے بعض حصوں میں اگلے چوبیس گھنٹے بھی بارش جاری رہ سکتی ہیں۔ ادھر سرحد میں بارش کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی نے بتایا کہ تین روز کی مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ پشاور کے سربند کے علاقے میں شادی کی ایک تقریب کے دوران گھر کی چھت گرنے سے دو بچے ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ باجوڑ ایجنسی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ ہلاک اور گھر کے تین فرد زخمی ہوئے۔ | اسی بارے میں لاہور: بارشوں سے سات افراد ہلاک11 February, 2007 | پاکستان اندرون سندھ بارشیں، 12 ہلاک09 September, 2006 | پاکستان پنجاب میں بارشیں، بیس ہلاک03 September, 2006 | پاکستان بارش کے بعد عام تعطیل، 25 ہلاک18 August, 2006 | پاکستان سندھ میں طوفانی بارش، 24 ہلاک17 August, 2006 | پاکستان بلوچستان: بارشیں، برفباری، بچے ہلاک10 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||