BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 September, 2006, 11:34 GMT 16:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب میں بارشیں، بیس ہلاک

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے
پاکستان میں پنجاب کے مختلف شہروں میں چھتیس گھنٹوں کی مسلسل بارش کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

لاہور گوجرانوالہ اور اردگرد کے چند شہروں میں بارش کا زور ٹوٹ گیا ہے لیکن بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ ابھی جاری ہے محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔


لاہور میں اتوار کی صبح کوٹ لکھپت میں ایک گھر کی چھت گرنے سے تین بہن بھائی ہلاک ہوئے۔ تینوں کی عمریں چار سے آٹھ سال کےدرمیان تھیں۔

ٹاؤن شپ میں اتوار کی صبح ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔ سنیچر کو بھی لاہور میں اسی نوعیت کی چار ہلاکتیں ہوئی تھیں جن میں سے تین بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں چھت گرنے کےمختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئےہیں۔ فیروز والہ، شیخوپورہ،رینالہ خورد،اور اوکاڑہ سے بھی مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

پنجاب
لاہور گوجرانوالہ میں بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا

لاہور گوجرانوالہ میں بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ کئی گھر میں پانی بھر گیا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں حاضری کم رہی اور بازاروں میں کاروبار میں مندی دیکھنے میں آئی۔

لاہور میں کئی سڑکوں پر اب بھی پانی کھڑا ہے جس سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں کئی سڑکوں کی حالت خراب ہوچکی ہے۔ بارش کی وجہ سے مختلف شہروں میں بجلی بھی آتی جاتی رہی۔

لاہورمیں محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

پنجاب میں بہنے والے چار دریاؤں ، چناب، راوی، بیاس اور ستلج کے بالائی علاقوں اور شمالی و شمال مشرقی پنجاب میں الگ الگ مقامات پر بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
دریا میں بہہ کر 10 ہلاک
04 August, 2006 | پاکستان
لاہور میں بارش، چھ ہلاک
25 July, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد