کراچی: بارشوں سے ہنگامی صورتحال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں جمرات کے روز ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ یہ ہلاکتیں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے تار گرنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، سائٹ، طارق روڈ ڈیفنس اور شہر کے کئی دوسرے علاقوں سے ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایدھی ایمبولینس سروس کی ایمبولینسیں کئی جگہوں تک لاشیں اٹھانے کے لیئے نہیں پہنچ سکیں ہیں۔ ڈیفنس کے علاقے خیابان ہلال میں ایک باپ بیٹا پانی میں پھنسی اپنی گاڑی کو دھکا لگا رہے تھے کہ ان پر بجلی کے تار گر پڑے جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔ سول ہسپتال میں اب تک چار لاشیں لائی گئی ہیں اور جناح ہسپتال میں تین۔ شہر بھر میں زیادہ تر علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک بری طرح پھنسا ہوا ہے۔ شارع فیصل پر جو کراچی کی سب سے اہم اور مصروف سڑک ہے ٹریفک کئی گھنٹوں سے جام ہے۔ اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ، راشد منہاس روڈ، ایم اے جناح روڈ اور شہر کی تقریباً تمام سڑکوں پر لوگ کئی گھنٹوں سے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ملیر ندی میں تغیانی کی کیفیت ہے اور ندی کے پانی سے کورنگی روڈ مکمل طور پر ڈوب گئی ہے جس کی وجہ سے کورنگی کی طرف جانے والا راستہ بھی بند ہے۔ بیشتر افراد رات دیر تک اپنے دفاتر سے گھروں تک نہیں پہنچ سکے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مجموعی طور پر شہر میں 80 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے اور حکومت سندھ کی جانب سے جمعہ کے روز سکولوں میں تعطیل کا علان کیا گیا ہے۔ ٹریفک جام کے دوران لوگوں سے ان کے موبائیل فون چھینے جانے کی اطلاعات بھی ملیں ہیں ۔ شہر میں کئی ہفتوں سے وقفہ وفقہ پر بارشیں ہو رہیں تھی۔ اس دوران وہ علاقے جو کینٹونمنٹ بورڈ اور ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام ہیں زیادہ خراب صورتحال کا شکار رہے ہیں۔ بارشوں کے دوران شہری حکومت کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لیئے کی جانے والی کوششیں تو کسی حد تک نظر آئی ہیں لیکن کینٹونمنٹ بورڈ اور ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹیکی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے۔ |
اسی بارے میں سندھ: جان لیوا بارشیں، 30 ہلاک01 August, 2006 | پاکستان لاہور میں بارش، چھ ہلاک 25 July, 2006 | پاکستان بارشیں رحمت یا زحمت!28 July, 2006 | پاکستان سرحد میں بارشوں کا سلسلہ جاری07 August, 2006 | پاکستان سندھ بارش: بچوں سمیت سولہ ہلاک31 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||