BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 August, 2007, 15:23 GMT 20:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ میں دھماکہ، چھ زخمی

فائل فوٹو
کوئٹہ میں اس سے پہلے بھی بائیس جون کو ایک حجام کی دکان پر دھماکہ ہوا تھا۔
کوئٹہ میں پرانی سبزی منڈی کے قریب حجام کی دکان میں دھماکے سے کم سے کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ دھماکہ اس وقت ہوا ہے جب کوئٹہ کے صادق شہید پارک میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد ’آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا جلسہ ہو رہا ہے۔

کوئٹہ کے پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم ایک حجام کی دکان کے اندر پھینکا ہے جس سے دکان میں کام کرنے والے کارکن اور چار گاہک زخمی ہوئے ہیں۔ دو زخمیوں کی ٹانگیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

کوئٹہ میں بائیس جون کو مصروف بازار پرنس روڈ پر ایک حجام کی دکان میں دیسی ساختہ بم پھینکا گیا تھا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔

کوئٹہ اور صوبے کے دیگر شہروں میں زیادہ تر حجام صوبہ پنجاب سے آئے ہوئے ہیں لیکن ان واقعات کے بعد بڑی تعداد میں حجام واپس اپنے شہروں کی طرف جا رہے ہیں۔

کوئٹہ میں حکومت کی جانب سے حجام مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ رات دس بجے تک دکانیں بند کر دیا کریں۔

کل رات کوئٹہ میں دو دھماکے ہوئے ہیں ایک دھماکہ کھلے مقام پر ہوا ہے جبکہ دوسرا دھماکہ ایک مکان میں دستی بم پھینکنے سے ہوا ہے لیکن کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسی بارے میں
کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ
12 June, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد