کوئٹہ: حجام کی دکان پر بم حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے ایک حجام کی دکان میں دستی بم پھینکا ہے جس سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہے شہر کے مصروف ترین بازار پرنس روڈ پر ایک حجام کی دکان کے قریب موٹر سائکل رکی، ایک شخص اندر داخل ہوا اور واپسی پر دستی بم پھینک کر موٹر سائکل پر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔ زخمیوں میں دکان کا مالک اس کا بیٹا ایک کاریگر اور اور ایک گاہک شامل ہیں۔ کوئٹہ میں بڑی تعداد میں حجام اور دیگر پیشوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پنجاب سے آکر کام کرتے ہیں۔ اس سے پہلے نوشکی میں بھی حجام کی دکانوں پر حملے ہو چکے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے زرغون روڈ پر گورنر ہاؤس سے کچھ فاصلے پر فوجیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں سات فوجیوں سمیت نو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سلسلے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو اٹھایا ہے جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکن شامل ہیں لیکن تاحال پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شہر میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں اور فرنٹیئر کور کے ساتھ پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ | اسی بارے میں موسیقی، حجام کی دکانوں پر دھماکے04 March, 2007 | پاکستان شیو اور شرمندگی20 October, 2003 | پاکستان درہ آدم خیل میں بھی شیو پر پابندی05 March, 2007 | پاکستان پشاور:حجاموں کو دھمکی آمیز خط16 March, 2007 | پاکستان بلوچستان میں یوم آزادی پر دھماکے14 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||