حب بم دھماکہ، چار افراد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے قریب واقع بلوچستان کے شہر حب میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بم بجلی کے ایک کھمبے کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے باعث کھمبہ گرنے سے شہر میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔ دھماکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سوک سنٹر کے قریب ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے دو دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں، ایک دھماکہ پولیس تھانے اور دوسرا دھماکہ سوک سنٹر کے قریب ہوا ہے۔ اس بارے میں حب پولیس تھانے کے انسپکٹر عبداللہ جان آفریدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سوک سنٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چار میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ ماہ حب میں چینی انجینیئرز کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں چینی انجینئرز تو محفوظ رہے تھے لیکن سات پولیس اہلکاروں سمیت چھبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ |
اسی بارے میں ہنگو اور حب میں دھماکے، 33 ہلاک19 July, 2007 | پاکستان حب میں دھماکہ، تین افراد ہلاک08 June, 2007 | پاکستان حب میں بم دھماکہ، چار افراد ہلاک29 August, 2006 | پاکستان حب میں ٹائم بم دھماکہ، گیارہ زخمی09 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||