ایچ آر سی پی رپورٹ عدالت میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ’بارہ مئی‘ واقعہ کے حوالے سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ کمیشن کے سیکرٹری جنرل اقبال حیدر نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’بارہ مئی‘ کی تحقیقات کرنے والے سندھ ہائی کورٹ کے سات رکنی بنچ کے تمام اراکین کے لیے تحقیقاتی رپورٹ کی کاپیاں جمع کروائی گئی ہیں۔ اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے وضاحت کے لیے طلب کیا تو وہ ضرور پیش ہوں گے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے عدالتی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کے الزام کو رد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ایک خط لکھ کر انسانی حقوق کمیشن کو ’بارہ مئی‘ کی تحقیقات میں تعاون کے لیے کہا تھا ۔ ان کا کہنا تھا ’انسانی حقوق کمیشن نے توہین عدالت نہیں کی ہے، توہین عدالت کے مرتکب وہ ہوئے ہیں جنہوں نے چیف جسٹس کو کراچی آنے سے روکا تھا۔‘
اقبال حیدر کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ عاصمہ جہانگیر نے بارہ مئی کو لندن میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے سیکریٹریٹ ٹیلیفون کر کے درخواست کی تھی کہ وہ عوام اور ملک کی بھلائی کے لیے محاذ آرائی سے بچیں اور ریلی نہ نکالیں۔ اقبال حیدر نے کہا کہ ایم کیو ایم عاصمہ جہانگیر سے ہونے والی گفتگو کی اصلی ریکارڈنگ اگر عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں تو کمیشن کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ تحقیقاتی رپورٹ پر ایم کیو ایم کے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن انسانی حقوق کا ایک غیر جانبدار ادارہ ہے جس کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ حقوقِ انسانی کمیشن نے پیر کو ’بارہ مئی‘ کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی، جس میں سندھ حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کو بارہ مئی کے واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن نے بارہ مئی کےمعاملے میں عدالت کے زیرِ سماعت کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے اور عدالت کو اس کا ازخود نوٹس لینا چاہیئے۔ | اسی بارے میں رپورٹ من گھڑت ہے: ایم کیو ایم28 August, 2007 | پاکستان بارہ مئی:’سندھ حکومت اور ایم کیوایم ذمہ دار‘27 August, 2007 | پاکستان چیف جسٹس کی واپسی، ہنگاموں میں 34 ہلاک12 May, 2007 | پاکستان ہمارے رپورٹرز سے: لمحہ بہ لمحہ12 May, 2007 | پاکستان ’لاڈلوں نے کراچی سے انتقام لیا‘13 May, 2007 | پاکستان پاکستان: ’انصاف کے دروازے بند‘08 February, 2007 | پاکستان ’بگٹی کی ہلاکت کی تحقیقات کرائیں‘30 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||