’فیصلے کی روح پر عمل کرینگے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے نوازشریف کے مقدمے میں عدالت عظمی کے فیصلے پر اُس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ عدالت عظمی کی جانب سے جمعرات کو نواز شریف اور شہباز شریف کی آئینی درخواستوں پر دیے گئے مختصر فیصلے کے بعد سرکاری ترجمان نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق تمام سیاسی اور دیگر معاملات اب عوام کے سامنے ہیں اور ہم نے عدالت کے فیصلے اور اس کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بھی تمام اقدامات قانون کے مطابق کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا پر ثابت کریں گے کہ حکومت قانون اور آئین کی پاسداری کرتی ہے اور رواداری پر یقین رکھتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام کوششیں پاکستان کو ایک لبرل ، جہموری اور اقتصادی طور پر متحرک ملک بنانے کے لیے ہیں تاکہ پاکستان کو اقوام عالم میں ایک تہذیب یافتہ اور باوقار ملک کا مقام حاصل ہو سکے۔ ترجمان نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقدں کو قومی مفاد میں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ |
اسی بارے میں حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت16 August, 2007 | پاکستان ’انحراف کی صورت میں سزا بحال‘17 August, 2007 | پاکستان ’کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا‘17 August, 2007 | پاکستان ’بعد از معافی، مقدمہ نہیں کھُل سکتا‘17 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||