کشمیر: بس حادثہ، پچیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں پچیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور حکام کا کہنا ہے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ مظفرآباد میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بس وادی نیلم کے قصبے اٹھمقام سے مظفرآباد آرہی تھی کہ چلہانہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم کے کنارے جا گری۔ ان کا کہنا ہے اس واقعہ میں اب تک ہلاک ہونے والے پچیس افراد ہلاک کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ آٹھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور وہ زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس میں لگ بھگ چالیس مسافر سوار تھے اور دیگر مسافروں کو نکالنے کے لیے فوج، مقامی لوگ اور پولیس مل کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق فی الوقت جادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث پاکستان کے زیراستعمال کشمیر میں سڑکیں تباہ ہونے سے گزشتہ عرصے میں ٹریفک حادثات میں دگنا اضافہ ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صرف رواں سال میں اب تک کوئی پونے تین سو ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں تقریباً ایک سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ چھ سو سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں وادی نیلم: حادثے میں نو ہلاک01 August, 2007 | پاکستان ویگن حادثہ: دس افراد ہلاک24 July, 2007 | پاکستان ٹانک: حادثے میں 16 افراد ہلاک15 June, 2007 | پاکستان کوٹلی حادثہ: سات لاشیں نکالی گئیں05 January, 2007 | پاکستان کوٹلی حادثہ: ایک اور مسافر چل بسا06 January, 2007 | پاکستان وادی نیلم: حادثے میں 7 ہلاک 14 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||