وادی نیلم: حادثے میں نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں ایک جیپ کے دریا میں گرنے سے کم از کم نو افراد دریا میں ڈوب کر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا کہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے کے بعد کشمیر کے اس علاقے میں ٹریفک حادثات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔
زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے جیپ میں تئیس افراد سوار تھے اور یہ تعداد گنجائش سے بہت زیادہ تھی۔ لیکن ان کا کہنا ہے کے فی الوقت وہ نہیں بتاسکتے کہ حادثہ کس وجہ سے ہوا اور وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹیلیفون کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اطلاع ملنے میں دیر ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث سڑکیں تباہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں دوگنا اضافہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف رواں سال میں وسط جولائی تک تقریباً پونے تین سو ٹریفک کے حادثات ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سو کے قریب افراد ہلاک جبکہ چھ سو سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں مظفرآباد کے قریب ایک اور بس حادثہ14 November, 2005 | پاکستان کشمیر: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک24 May, 2006 | پاکستان کوٹلی حادثہ: سات لاشیں نکالی گئیں05 January, 2007 | پاکستان کشمیر: تودہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک22 March, 2007 | پاکستان ویگن حادثہ: دس افراد ہلاک24 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||