BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 March, 2007, 12:23 GMT 17:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: تودہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک

لینڈ سلائیڈنگ
متاثرہ گاؤں ساڑھے پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات کو تودے گرنے کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن کی لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں۔

ان واقعات کے بعد حالیہ بارشوں میں تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے۔ تازہ ہلاکتیں ضلع مظفرآباد میں وادی لیپہ اور وادی جہلم میں ہوئی ہیں۔

مظفرآباد کے اسسٹنٹ کمشنر مسعود الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ وادیِ لیپہ کے گاؤں لب گراں میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کے گھر پر ایک پہاڑی تودہ آ گرا، جبکہ وادی جہلم میں گھڑی دوپٹہ کے قریب ایک گاؤں موئیاں سیداں میں دو خواتین تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئیں۔

ادھر وادیِ جہلم کے ایک گاؤں چھم ڈوبا سیداں میں پاکستان کی فوج نے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا کام دوسرے روز بھی جاری رکھا ۔ جمعرات کو ملبے کے نیچے سے مزید چار افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جس سے اب تک نکالی گئی لاشوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا امکان
 سترہ افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ حکام اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملبے تلے دبے ہوئے ان افراد میں سے اب کسی کے بچ رہنے کا امکان انتہائی کم ہو گیا ہے

حکام کا کہنا ہے کہ سترہ افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ حکام اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملبے تلے دبے ہوئے ان افراد میں سے اب کسی کے بچ رہنے کا امکان انتہائی کم ہو گیا ہے۔

چھم ڈوبا سیداں میں منگل کے روز تینتالیس افراد تودے کے زد میں آگئے تھے، جن میں سے پندرہ افراد کو پہلے ہی دن بچا لیا گیا تھا۔ تاہم یہ تمام افراد زخمی ہیں ۔

زخمیوں کو واقعہ کے تیسرے روز فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر مظفرآباد کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ خرابیِ موسم کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں بر وقت شروع نہیں کی جا سکی تھیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے میجر فاروق کا کہنا تھا کہ موسم صاف ہونے کی وجہ سے امدادی کام میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ گاؤں ساڑھے پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور سڑک اس گاؤں سے پانچ کلومیڑ پہلے ہی ختم ہوجاتی ہے، جو بارشوں کے باعث آجکل بند ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو ضلع باغ میں بھی تودہ گرنے کے ایک واقعہ میں دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد