دیر: تودہ گرنے سے پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شمالی ضلع دیر میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز دیر بالا کے دور افتادہ علاقے سیاسن پاتراک کوہستان میں اس وقت پیش آیا جب ایک ہی گھر کے آٹھ افراد جنگل میں سوختنی لکڑی تلاش کر رہے تھے کہ اچانک قریبی پہاڑ سے برفانی تودہ گرنے سے پانچ افراد اس کے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد کو مقامی لوگوں نے زندہ نکال لیا۔ دیر بالا کے ضلعی ناظم صاحبزادہ طارق اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری بارشوں کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مکانات بھی گرے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیر خاص کے علاقے میں بارشوں کی وجہ سے کئی خاندانوں کو سرکاری سکولوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تاحال صوبائی حکومت نے متاثرین کی امداد کے حوالے سے کوئی توجہ نہیں دی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادھر ضلع چترال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دو دن سے جاری برف باری کی وجہ سے علاقے میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ دیگر معمولاتِ زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں کوٹلی، 20 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ05 January, 2007 | پاکستان کوٹلی: تودہ گرنے سے چودہ ہلاک06 January, 2007 | پاکستان پہاڑی تودے تلے دب کر تیرہ ہلاک24 February, 2007 | پاکستان برف کا تودہ گرنے سےدس فوجی ہلاک02 March, 2007 | پاکستان چھ لاشیں برآمد، اکیس ملبے تلے21 March, 2007 | پاکستان سرحد، کشمیر: بارشیں، بیس ہلاک20 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||