برف کا تودہ گرنے سےدس فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحد کے نزدیک گشت کرنے والے کم سے کم دس فوجی برف کے تودے میں دب کر ہلاک ہو گۓ ہیں۔ چار مزید فوجی لاپتہ ہیں۔ یہ سانحہ پشاور سے کوئی پچہتر کلومیٹر دور برف پوش پہاڑی علاقے کچکول میں پیش آیا جہاں فوجی پیدل گشت کر رہے تھے۔ امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پانچ فوجی برف کے تودے کے نیچے سے نکالے ہیں لیکن آٹھ سے دس تک ابھی بھی برف کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق سال کے اس موسم میں یہاں برف کے تودے گرتے رہتے ہیں۔ شمال مغربی قبائلی علاقے کی سکیورٹی کے انچارج ارباب عارف نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو زندہ نکالنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ پاکستان کی تقریباّ اسّی ہزار فوج مشتبہ طالبان، القاعدہ اور ان کے حامیوں کا کھوج لگانے کے لیے افغانستان کی سرحد پر تعینات ہے ۔ | اسی بارے میں پہاڑی تودے تلے دب کر تیرہ ہلاک24 February, 2007 | پاکستان تودہ گرنے سے بارہ ہلاک، دس لاپتہ03 July, 2006 | پاکستان بس پر تودہ گرنے سے سات ہلاکتیں06 January, 2006 | پاکستان برف کا تودہ گرنے سے24 ہلاک30 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||