کوٹلی حادثہ: سات لاشیں نکالی گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں دو گاڑیاں پہاڑی تودے کی زد میں آنے کے باعث اب تک حکام کا کہنا ہے سات افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں جبکہ تین افراد زندہ بچا لئے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کو خدشہ ہے دس اور افراد ملبے کے نیچے ہیں اور ان کو ملبے سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے ایک مسافر وین اور ایک کار جنوبی ضلع کوٹلی میں ہولاڑ کے مقام پر اس وقت پہاڑی کے تودے کی زد میں آگئیں جب یہ گاڑیاں راولپنڈی سے کوٹلی جارہی تھیں۔ ان گاڑیوں میں سوار تمام لوگ دب گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں سات افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ تین افراد کو زندہ بچا لیاگیا ہے۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد زخمی ہیں اور ان کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ حکام خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ دس اور افراد ملبے کے نیچے ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچنے کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں۔ حکام کہتے ہیں کہ سردی کے باعث رات کو امدادی کام جاری رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑیاں مکمل طور پر تودے کے نیچے دب گئی ہیں اور ان کو نکالنے کے لیے انہیں بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر: تیرہ سو خاندانوں کی منتقلی05 August, 2006 | پاکستان تودے کی زد میں آنے سے 5 ہلاک08 August, 2006 | پاکستان کوٹلی، 20 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ05 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||