وادی نیلم: حادثے میں 7 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کے زلزے سے متاثرہ علاقے وادی نیلم میں بس کے ایک حادثے میں چار فوجیوں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک اور دو درجن کے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ مظفرآباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بس مظفرآباد سے وادیِ نیلم کے علاقے کیل جارہی تھی کہ مظفرآباد سے کوئی ڈیڑھ سو کلومیڑ کے فاصلے پر وادی نیلم کے علاقے کیل سیری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی اور لڑھک کر دریائے نیلم کے کنارے پر میں جا گری ۔ یہ واقعہ بدھ کو شام کے وقت پیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں چار فوجیوں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور اور تقریباً تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور لیکن ان کا خیال ہے کہ یہ حادثہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ زلزے میں کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں وادی نیلم جانے والی سڑک سمیت بہت ساری سڑکیں یا تو تباہ ہوئی گئی تھیں یا ان کو شدید نقصان پہنچا تھا اور ان میں بیشتر سڑکیں زلزے کے کچھ عرصے بعد آمد و رفت کے لئے کھول دی گئیں تھیں ۔ لیکن وادی نیلم کو مظفرآباد سے ملانے والی سڑک سمیت کچھ سڑکیں ایسی بھی ہیں جو کہ معمولی بارش کے دوران مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوجاتی ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی مکمل بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں ۔ | اسی بارے میں ’بحالی کی امید کی کوئی کِرن نہیں‘08 December, 2005 | پاکستان تودے کی زد میں آنے سے 5 ہلاک08 August, 2006 | پاکستان پیٹ کی بیماریاں پھوٹ پڑیں26 August, 2006 | پاکستان سروے ٹیموں کے خلاف عوامی غصہ07 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||