کشمیر: بس حادثہ، انتیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں ایک مسافر بس کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر انتیس ہوگئی ہے جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ مظفرآباد میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس وادی نیلم کے قصبے اٹھ مقام سے مظفرآباد آرہی تھی کہ چلہانہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم کے کنارے جاگری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے چار اور لاشیں نکالی گئی ہیں اور اس طرح بس کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر انتیس ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ آٹھ اکتوبر سن دو ہزار پانچ کے زلزلے سے مظفرآباد کو وادی نیلم سے ملانے والی سڑک کا بیشتر حصہ تودوں کے باعث بالکل تباہ ہوکر رہ گیا تھا اور اس سڑک کو قابل استعمال بنانے کے لئے کوئی ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف رواں سال میں آج کے حادثے کے سمیت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تقریباً پونے تین سو حادثات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ چھ سو سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ زلزلے کو دو سال ہونے کو ہیں اور اس دوران بیشتر سڑکیں قابل استعمال بنادی گئی ہیں، لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ انہیں دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے ۔ سڑکوں کی حالت اب بھی خراب ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بے یقینی اور خوف کی کیفیت میں سفر کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں وادی نیلم: حادثے میں نو ہلاک01 August, 2007 | پاکستان ویگن حادثہ: دس افراد ہلاک24 July, 2007 | پاکستان ٹانک: حادثے میں 16 افراد ہلاک15 June, 2007 | پاکستان کوٹلی حادثہ: سات لاشیں نکالی گئیں05 January, 2007 | پاکستان کوٹلی حادثہ: ایک اور مسافر چل بسا06 January, 2007 | پاکستان وادی نیلم: حادثے میں 7 ہلاک 14 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||