بارش اور آسمانی بجلی سے 14 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے اضلاع کوہستان اور دیر میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارشوں سے چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سینکڑوں مکانات اور دکانیں بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوہستان کے ضلعی رابطہ افسر سید خان اور کزئی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات کوہستان کے مرکز داسو سے 80 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے مانی خیل بیلا میں پیش آیا۔ ان کے مطابق آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارشوں سے تحصیل پٹن کی یونین کونسل رانولیہ میں سینکڑوں کی تعداد میں مکانات اور دکانیں بہہ گئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں چار خواتین اور بچوں سمیت تیرہ افراد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم پہاڑی علاقے کی وجہ سے بحالی کی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد بائیس افراد ہو سکتی ہے تاہم سرکاری ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ضلعی رابطہ افسر کے مطابق بارشوں سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ پچاس کے قریب پن چکیوں، مساجد اور دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سینکڑوں کے تعداد میں مکانات اور دکانیں زیر آب آنے سے کروڑوں روپے کے نقصانات کا خدشہ ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک سیلابی پانی سے لاشیں نکالنے کا کام جاری تھا۔ اُدھر ضلع دیر کے علاقے کوہستان پتراک میں ایک گھر سیلابی پانی میں بہہ جانے سے ایک بچی ہلاک جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ دریں اثناء دیر کے چکیتین کے علاقے میں ایک گاڑی دریائے کوہستان میں گرنے سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ چند ہفتے قبل دیر میں آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں صوبہ سرحد: شدید طوفان، ’19 ہلاک‘18 May, 2007 | پاکستان سرحد: سیلاب سے 126 افراد ہلاک03 July, 2007 | پاکستان سرحد بارشیں : چھ افراد بہہ گئے 22 August, 2006 | پاکستان سرحد: چھ اہلکاروں سمیت نو زخمی26 July, 2007 | پاکستان سرحد: 20 کروڑ کی امداد کا مطالبہ29 June, 2007 | پاکستان سرحد، کشمیر: بارشیں، بیس ہلاک20 March, 2007 | پاکستان سرحد میں بارشوں کا سلسلہ جاری07 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||