مشورہ اتحادیوں کا تھا: درانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے حوالے سے مشورے صدر پرویز مشرف کوحکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے نمائندوں ، مختلف سیاسی حلقوں اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے دیےتھے۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ آئین میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے حوالے سے گنجائش موجود ہے لہٰذا متعلقہ آئینی شقوں کے اطلاق کے بارے میں مشورہ کوئی بھی شخص دے سکتا ہے البتہ ان مشوروں پر عملدرآمد کرنا یا ان کو مسترد کردینا سیاسی رہنماؤں (لیڈرشپ) کا کام ہوتاہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف بنیادوں پر انتخابات کروانا اس وقت موجودہ لیڈرشپ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جمہوری ماحول بنایا جائے، جمہوری روایات کو آگے بڑھایا جائے اور انتخابات کے ذریعے حکومتیں بنانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور اس لیے’وہ فیصلہ کیا گیا ہے جو عوام کی بھی خواہش ہے اور تمام سیاسی جماعتیں بھی اس کے حق میں ہیں‘۔ گو کہ حکومت کی جانب سے صدر جنرل پرویز مشرف کو ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے مشورے دینے والے عناصر کے نام ظاہر نہیں کیے جا رہے البتہ سیاسی حلقوں کے مطابق صدر مشرف کو اس حوالے سے مشورے دینے میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کے چند سرکردہ رہنما پیش پیش تھے۔ اس سوال پر کہ کیا اب سمجھا جائے کہ ہنگامی حالت کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں تو وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس بارے میں حتمی بات کرنا تکنیکی بنیادوں پر درست نہ ہوگا کیونکہ آئین میں بہرحال ہنگامی حالت کے نفاذ کے حوالے سےگنجائش موجود ہے لیکن حکومت کا یہ فیصلہ ہے کہ ملک میں ہنگامی حالت نافذ نہ کی جائے اور تمام تر توجہ صاف شفاف انداز میں انتخابات کے انعقاد پر مرکوز کی جائے‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ خیال ہے کہ کوئی بھی عمل جو کہ ملک میں منصفانہ بنیادوں پر انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ بنے ایسا قدم اس وقت غیر ضروری ہے ۔ |
اسی بارے میں ’صدر سمجھتے ہیں ایمرجنسی کا جواز نہیں‘09 August, 2007 | پاکستان چوبیس گھنٹے بعد صدر نے تردید کر دی09 August, 2007 | پاکستان ’ایمرجنسی، بازارِ حصص میں مندی‘09 August, 2007 | پاکستان ایمرجنسی کی افواہ، متضاد اشارے08 August, 2007 | پاکستان صدارتی انتخابات ، کئی سوال01 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||