BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چودھری ہمارے بھائی نہیں: جمالی

ظفر اللہ خان جمالی
ظفر اللہ خان جمالی نے وزارتِ اعظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا
سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ چودھری برادران کی مسلم لیگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اب متحدہ مسلم لیگ ملک کی آئندہ قیادت کرے گی۔

میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ وہ جوان تھے تو آدھا پاکستان ٹوٹ گیا اب بڑھاپے میں باقی پاکستان کو ٹوٹتے نہیں دیکھ سکتے ہیں

جیکب آباد اور ڈیرہ اللہ یار بائی پاس کے افتتاح کرنے کے بعد تقرب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بغیرکسی ڈیل کے نوازشریف، بے نظیر بھٹواورالطاف حسین کوپاکستان آنا چاہیے۔

صدر مشرف اور بے نظیر کے درمیان ملاقات پرانہوں نے کہا کہ مجھے پی پی پی پر حیرانگی ہے جوملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے مگر وہ عوام ہی سے جھوٹ بول رہی ہے، جو عوام سے جھوٹ بولیں گے وہ عوام کی خدمت کیسے کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے چودھری شجاعت پرشدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ چودھریوں والی مسلم لیگ گجرات، لاہور اور پنجاب کے چند دیگر حصوں میں ہے مگر یہاں پر صرف متحدہ مسلم لیگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چودھری برادران نے میرے سیاسی مخالفین کو مسلم لیگ میں شامل کرکے شیطانی اور شرارت کی ہے۔ میں اپنے حلقے کے سیاسی مخالفین کے ساتھ بات چیت اور سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں مگر چودھری برادران کے ساتھ نہیں۔ کیونکہ یہ ہمارے بھائی ہیں مگر چودھری بھائی نہیں۔

واضع رہے کہ سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان اس وقت اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے جب اس سال کے اوائل میں میرظفراللہ جمالی کے سیاسی مخالفین میرظہورحسین کھوسہ اورنواب اکبربگٹی کی جمہوری وطن پارٹی کے تین ارکان صوبائی اسمبلی نے چودھری شجاعت کی قیادت پراعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیارکی تھی۔

میرظفراللہ جمالی نے کہا کہ بلوچستان کے اگر کسی بھی حصے میں مسلم لیگ کا وجود ہے تو وہ صرف نصیرآباد اور جعفرآباد میں ہے کیونکہ ان کے خاندان والے 1935 سے اسے چلا رہے ہیں اور یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لئے کام کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اس وقت طاقت میں ہیں مگر ہمارا حق ہمارے پاس رہنے دیا جائے اور ہمارا حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا اور نہ ہی کسی کو چھیننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے آج تک اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی اور وزارت عظمیٰ تک قربان کردی مگر اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔‘

مسلم لیگ (ق) دو نقطوں والی پارٹی کو چھوڑ کر متحدہ مسلم لیگ کی بنیاد ڈال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے میں عدت سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔ ملک کے حالات سود مند نہیں جس کے لیےتمام سیاسی جماعتوں کو اس کی فکر کرنی چاہئے۔

اسی بارے میں
جمالی نے استعفی دے دیا
26 June, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد