’ایوان صدر سازش نہیں کر رہا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ٹھیک چل رہی ہے اور بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئے وزیر بنانے کے لئے صدر جنرل پرویز مشرف اور پارٹی کے صدر چودھری شجاعت حسین سے مشاورت کرلی ہے۔ پارلیمینٹ ہاؤس میں واقع اپنے چیمبر میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سازشوں کا گڑھ نہیں البتہ انہیں ہٹانے اور حکومت کی تبدیلی کی افواہوں سے وہ باخبر ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’وہ چوبیس برس سے اسلام آباد میں رہتے ہیں اور اس دوران جو بھی حکومت رہی ہیں ان کی تبدیلی کی افواہیں ہمیشہ چلتی رہی ہیں۔‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ صدر جنرل مشرف روزانہ پارلیمینٹ میں آکر بیٹھ رہے ہیں اور اراکین سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں، کیا یہ انہیں ( وزیراعظم) نظر انداز کرنے کے مترادف نہیں؟ اس کے جواب میں وزیراعظم جمالی نے کہا کہ ماضی میں بھی صدور پارلیمینٹ میں آ کر بیٹھتے رہے ہیں، مجھے وہ کیوں نظر انداز کریں گے؟ ایک اور سوال پر ان کا دعویٰ تھا کہ پارٹی کے ان کے ساتھ اختلاف ہیں نہ ان کو پارٹی سے ، البتہ وہ کہہ رہے تھے کہ سب کو پارٹی کے نظم وضبط کا احترام کرنا چاہیئے۔ صوبہ سندھ میں گورنر کی تبدیلی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی تجویز وفاقی حکومت کے پاس زیر غور نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||